وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

آئی ایم ایف کی مخالفت مسترد، حکومت کا اہم شعبوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بہاوالدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا۔

پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز  کمیٹی نے خواتین کےتحفظ کے لیے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی تجاویز دے دیں۔

اسٹریٹجک ریفارمز  کمیٹی کے مطابق لیڈی ریلوے پولیس فورس کی ٹیمیں ٹرین اسٹیشنز پر تعینات کی جائیں گی۔خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے “سفر سہیلی”موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔

تجاویز کے مطابق پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات ہوں گی،ایمرجنسی نمبر بھی پرنٹ کیا جائے گا۔اسٹیشنز پر لیڈی سب انسپکٹر اور 2 لیڈی کانسٹیبل کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی

ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ٹرینوں میں ایمرجنسی ایس اوایس بٹن نصب کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ریلوے حکام سے رپورٹ طلب کی ہے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کرنے کے ساتھ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ملتان سے کراچی جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں عملے کے 3 افراد  نےخاتون کو اجتماعی زیادتی کا  نشانہ بنایا تھا۔

خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملوث 2 افراد اور ٹرین کے 4 سکیورٹی گارڈز سمیت ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کیس


متعلقہ خبریں