مقبوضہ کشمیر قابض فوج کی گاڑی میں دھماکہ


مقبوضہ جموں و کشمیر قابض فوج کی گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس سے کئی بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ نجی گاڑی کے اندر ہوا جسے بھارتی فوجیوں نے کرائے پر لیا تھا، زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بھارتی فوج کے مطابق دھماکہ گاڑی میں نصب دستی بم سے ہوا یا کوئی فنی خرابی کے باعث اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 گڑھوال سے تعلق رکھنے والے تین زخمی فوجیوں کی شناخت عجب سنگھ، پروین سنگھ اور پون راوت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں سری نگر کے انڈین آرمی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں