برطانوی ملکہ کی تخت نشینی کے 70 سال مکمل، پلاٹینم جوبلی کا جشن شروع


برطانوی ملکہ کے تخت نشینی کے ستر سال مکمل، آج سے پلاٹنیم جوبلی کی شاندار تقریبات کا آغاز ہوگا۔

تقریب کی کوریج کے لیے بین الااقومی میڈیا اور دوسرے ممالک سے سیاح بھی پہنچ گئے ہیں، کئی سیاحوں نے لندن مال کے قریب کیمپس لگا لیے، بکھنگم پیلس نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر بھی جاری کردی۔ 96 سالہ ملکہ کے اعزاز میں چار روزہ جشن منایا جائے گا۔

بی بی سی اردو کے مطابق ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے لیے، بالکونی ایک بار پھر ایک تاریخی سنگ میل پر تصویر کشی کا موقع فراہم کرے گی، جس میں ملکہ الزبتھ دوم اور شاہی خاندان کے دیگر 17 ارکان جمعرات کو جلوہ گر ہوں گے، گذشتہ مواقع پر بالکونی میں 40 سے زیادہ افراد موجود تھے۔


ملکہ الزبتھ کو پانچ سو سے زائد گھڑ سوار خراج تحسین پیش کریں گے، “آ گیلپ تھرو ہسٹری” میں ملکہ کے ستر سالہ اقتدار کی جھلک دکھائی جائے گی، ونڈسر کاسل میں ایک ہزار تین سو فنکاروں سمیت چار ہزار شائقین شرکت کریں گے

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ملکہ الزبتھ کو اپنی باربی ڈول مل گئی

یہ صرف ایک لائن اپ نہیں ہے، بلکہ جانشینی کی ایک لائن ہے، اس لیے 17 لوگوں کا انتخاب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

2جون 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری 21 اپریل 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں۔

ملکی برطانیہ برطانوی نے تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔


متعلقہ خبریں