عمران خان کی 25 جون تک راہداری ضمانت منظور


پشاور ہائیکورٹ نے 25جون تک عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاورہائیکورٹ میں عمران خان کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پشاورہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت 25جون تک منظور کرلی۔عمران خان کی ضمانت 50 ہزار روپے اور دو شخصی ضمانتوں پر منظور کی گئی۔

عمران خان نے  گرفتاری کےپیش نظرراہداری ضمانت لینے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بھی عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دے چکے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ میرا ذاتی خیال ہے  کہ عمران خان کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا جانا چاہیے لیکن فیصلہ میں نے نہیں اتحادی جماعتوں کی حکومت نے کرنا ہے مگر آئین اور قانون کی رٹ کی بحالی کیلئے ایسے فیصلے کرنا ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان اب دھونس، دھمکی اور بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں،ان کے رویئے کی وجہ سے سخت ایکشن لے رہے ہیں،عمران خان جب کسی فساد مارچ کا حصہ بنیں گے تو ان کو ضرور روکا جائے گا، فتنہ فساد مارچ کی تیاری کرنا بھی جرم ہے۔


متعلقہ خبریں