اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

Election 2024

انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 31 جولائی کو ہو گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار کاغذات نامزدگی 13 تا 16 جون تک جمع کروائے سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون سے 22 جون تک ہو گی۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 31 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں، تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی۔


متعلقہ خبریں