’لانگ مارچ بارے پہلے فیصلہ دے چکے‘ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس کر دی

6 ججز کے خط

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی لانگ مارچ سے متعلق درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگاتے ہوئےکہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔

درخواست میں متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، اس کے پیرا 4، 5 ،12 اور 14 میں متنازع معاملات کو اٹھایا گیا۔

پکڑ دھکڑ ہو گی یا نہیں؟ پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

یاد رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت حکم دےکہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔


متعلقہ خبریں