بجلی 7 روپے 91 پیسے مہنگی، اب یونٹ 24 روپے 82 پیسے میں ملے گا


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں  7 روپے 91 پیسہ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 24روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 690میگا واٹ تک پہنچ گیا

انہوں نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں نے ملٹی ائیر ٹیرف کی مد میں اضافہ مانگا تھا جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ایندھن میں اضافہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں