امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچا دیا گیا، فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچا دیا گیا، فرخ حبیب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

عمران خان بتائیں تین ٹکڑوں والا ایجنڈا گولڈ اسمتھ کا ہے یا اسرائیل کا؟مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کی محنت سے موڈیز نے ہماری معیشت کی ریٹنگ مستحکم کی تھی۔

سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے یہی کہا ہے ملک کو بچاؤ، یہ نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے۔

عمران خان کے بیان کو سمجھنے میں وقت لگے گا، سینیٹر شبلی فراز

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے، ملک دیوالیہ ہو گیا تو سب سے پہلے پاکستانی فوج پر اثر پڑے گا۔

اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائیگی، پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوا توپاکستان سے ایٹمی اثاثے لے لئے جائیں گے، ہماری ایٹمی صلاحیت چلی گئی تو پاکستان کے تین حصے ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں