پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

حکومتیں برخاست کی جائیں، ادارے کتنا عرصہ اور غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے؟ فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

’لانگ مارچ بارے پہلے فیصلہ دے چکے‘ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس کر دی

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز کو مسلط رکھنے کیلئے لوٹوں کا نامزد الیکشن کمیشن ہر حد تک جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کو عملی طور پر معطل کیا گیا،
فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

یقین کریں: الیکشن کمیشن نے زندہ رکن اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے خطرے کا سامنا ہے، مہنگائی کے عفریت نے لوگوں کو دبوچ لیا ہے، نہیں معلوم حکومت بجٹ کیسے دے گی؟

الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان لگ گیا،قوم نے الیکشن قبول نہ کیاتو بحران جنم لےگا،شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف غداری کے مقدمے درج کرا رہی ہے، سیاسی جماعتیں گفتگو بھی نہیں کر سکتیں، حالات یہ ہیں کہ ملک سیاسی تقسیم کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں