اقوامِ متحدہ میں ترکی کا نام تبدیل کر دیا گیا

ترکی نے ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی | urduhumnews.wpengine.com

اقوام متحدہ نےترکی کی جانب سے ملک کا نام ’’ترکیہ‘‘میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ یہ تبدیلی اس وقت فوری طور پر نافذ ہوئی جب عالمی ادارے کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

میولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ہجے میں تبدیلی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کرناہے۔

فیٹف: ترکی، اردن اور مالی بھی گرے لسٹ میں شامل

رپورٹ کے مطابق ترکی کے عوام کی اکثریت پہلے ہی اپنے ملک کو ترکیہ پکارتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انگریزی میں استعمال کیا جانا والا نام ترکی ملک کے اندر بھی وسیع پیمانے پر مقبول ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں