بھارت: 24 سالہ لڑکی کا خود سے شادی کا فیصلہ


بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی نے خود سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشامہ بندو نامی لڑکی نے کہا ہے کہ ان کی شادی کا وینیو اور تاریخ  بھی طے کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی 11 جون کو شیڈول ہے اور اس میں تمام رسمیں جن میں پھیرے اور سندور شامل ہیں پورے اہتمام سے کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کسی سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں دلہن بننے کا بے حد شوق ہے۔ اس لیے  انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے اسکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ میں بھارت میں پہلی ایسی لڑکی ہوں جو خود سے شادی کر رہی ہے۔

مزید کہا کہ لوگ ان سے شادی کرتے ہیں جن سے ان کو محبت ہوتی ہے، تاہم مجھے خود سے محبت ہے اس لیے میں یہ قدم اٹھا رہی ہوں۔


متعلقہ خبریں