جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ترک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنا چاپتے ہیں، پاک ترک دوستی دھائیوں پر محیط ہے، پن بجلی کے منصوبوں کو اہمیت دے رہے ہیں، ترکی کے دوست ہمارے دوست، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، سی پیک، ون بیلٹ روڈ خطے کی ترقی کا اہم پروجیکٹ ہے، پاکستان ،چین اور ترکی ون بیلٹ منصوبے میں شراکت داری سے اہم کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکی ثقافت، مذہب اور بہترین تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر کے ساتھ بات چیت انتہائی مثبت رہی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ پارلیمنٹ میں ووٹ کے ذریعے حکومت تبدیل ہوئی،پاکستان میں حکومت کی تبدیلی آئین اور قانون کے مطابق ہوئی،معاشرے کے کمزور طبقے کی سبسڈی کے ذریعے مدد کررہے ہیں۔

ہم چھوٹی مدت کے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، یوکرین مسئلے کا حل بھی بات چیت سے ہی ممکن ہے، گزشتہ 60 سال سے اسرائیلی فورسز فلسطینوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں اور فلسطینوں کے حقوق کی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک کشمیریوں اور فلسطینوں کو حقوق نہیں مل جاتے، خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، دنیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، مسلمانان برصغیر نے روز اول سے ہی تحریک خلافت کی حمایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں