سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری، عدالت کا انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم


سیالکوٹ: پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف عدالت نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سیالکوٹ کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی جلسے کے دوران انتظامیہ کی مداخلت اور گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ 14 مئی کو جلسے سے قبل انتظامیہ کی یک طرفہ کارروائیاں خلاف قانون ہیں اور عثمان ڈار کی گرفتاری بھی غیر قانونی تھی۔ آر پی او گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ کے خلاف کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس، اپوزیشن کا مہنگائی کیخلاف احتجاج، سنجیدگی سے آگے بڑھنا ہو گا، وزیر قانون

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے خلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و بر بریت کے خلاف عدالت کا فیصلہ مثالی ہے اور انصاف لائرز فورم ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی کاوشوں پر ان کا شکر گزار ہوں۔


متعلقہ خبریں