عمران خان ملکی خزانہ خالی کر گئے، مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، وزیر مملکت


اسلام آباد: وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان جاتے جاتے ملکی خزانہ خالی کر گئے اس لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرول کی 10 روپے قیمت بڑھا کر کہا اب یہی رہے گی اور ہمیں لگا شاید کابینہ کی منظوری سے ہوا ہو گا لیکن ایسا کچھ نہیں تھا اور سابق وزیر اعظم عمران خان ملک کو تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ اراکین پر برس پڑے، رکنیت معطل کرنے کی وارننگ

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی سبسڈی کی قیمت 3 ماہ میں 300 ارب روپے تھی اور عمران خان نے جو سبسڈی دی اس کی منظوری کسی فورم سے نہیں لی گئی۔ عمران خان حکومت ختم ہونے سے پہلے سبسڈی کا اعلان کیوں کر کے گئے ؟

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ انہوں نے طے کیا کہ قیمتیں بڑھائیں گے اور عمران خان نے کہا اگر میں کھیل نہیں سکتا تو کھیل ہی ختم کردوں گا، نواز شریف اور شہباز شریف نے کہا کہ غریب کو آسانی دینے تک تیل کی قیمت نہیں بڑھانی لیکن پھر ہم نے 3 لائحہ عمل وزیر اعظم کو پیش کیے کہ کچھ ماہ میں پہلے تکلیف پھر استحکام نظر آئے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے 800 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ ہم نے 40 ہزار کمانے والے شخص کو 2 ہزار روپے کا وظیفہ دیا اور عمران خان ملک خزانے خالی کر گئے جس کی وجہ سے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔


متعلقہ خبریں