مہنگا پیٹرول، پبلک ٹرانسپورٹ افورڈ نہیں کر سکتا، ایئرپورٹ گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے، ملازم کی انوکھی فرمائش


اسلام آباد: پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے سبب اسلام آباد ائیرپورٹ کے ملازم نے سول ایوی ایشن حکام سے گدھا گاڑی لانے کی اجازت مانگ لی۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ملازم راجہ آصف اقبال نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا جس میں کہا کہ مہنگائی کے دور میں سی اے اے نے سرکاری ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر افورڈ نہیں کرسکتا لہذا اسلام آباد ایئرپورٹ کی کار پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے سول ایوی ایشن اپنے ملازمین کو پیٹرول الاؤنس دیتا ہے۔ جن ملازمین کو الاؤنس ملتا ہے اور جن علاقوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک رسائی آسان ہے ان علاقوں میں ٹرانسپورٹ بند کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں