کیسے ممکن ہے باہر سے مہنگا تیل لے کر یہاں سستا بیچیں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں تیزی بڑھ رہی ہیں، کیسے ممکن ہے باہر سے مہنگا تیل لے کر یہاں سستا بیچیں۔

گوادر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے غریبوں کا احساس نہیں کیا ، جاتےجاتے پیٹرول کی قیمت کم کردی ، عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی کئی سالوں سے ڈریجنگ نہیں ہو سکی، اس شہر کی تعمیر وترقی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایران سے بھی بجلی لی جا سکتی ہے، یہاں پر مقیم گھرانوں کو بنکوں کے ذریعے سولز پینل مہیا کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں مقیم 2 ہزار گھرانوں کو وفاقی حکومت فری ایندھن فراہم کرے گی۔


متعلقہ خبریں