کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں، مریم اورنگزیب


وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے دو ہزار اکیس میں بات چیت شروع ہوئی، مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سول اور ملٹری کی نمائندگی موجود ہے، افغان حکومت اس میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات: عارضی جنگ بندی پر اتفاق

ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں،بات چیت کا دائرہ کار آئینی ہے، جو بھی فیصلہ ہوا پارلیمان اور حکومت منظوری دے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کابل میں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے لیےامارت اسلامیہ افغانستان کوشاں ہے۔

افغانستان میں انسانی حقوق کمیشن سمیت 5 محکمے غیر ضروری قرار: حکام نے تحلیل کردیے

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان فریقین سے رواداری اور لچک کی خواہش رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں