دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی


امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اب تک  دنیا بھر میں منکی پاکس کے 700 کیسزسامنے آچکے ہیں۔

امریکی ادارے سی ڈی سی  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک امریکہ میں منکی پاکس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 700 ہو گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: منکی پاکس کے مزید 3 کیسز رپورٹ، وزارت صحت نے قرنطینہ کا اعلان کردیا

 امریکی محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ ملک میں  منکی پاکس کا کوئی بھی کیس جان لیوا ثابت نہیں ہوا۔ تمام مریض صحت یاب ہو رہے ہیں یا صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  ماہرین نے  منکی پاکس وائرس کے پھیلاو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منکی پاکس ملک کے اندر پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں رجسٹرڈ مریضوں میں سے صرف 14  نے بیرون ملک کا سفر کیا۔ دیگر مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ وائرس صرف افریقی ممالک میں نظر آتا تھا۔ پہلی بار یہ وائرس افریقی ممالک سے نکل کر دنیا  میں بھی پھیل رہاہے۔

ماہرین کے مطابق منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصاً چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے۔ اور جانوروں سے ہی انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ تاہم متاثر شخص کے  قریب رہنے والے افراد میں بھی وائرس منتقل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، علامات، الرٹ جاری

منکی پاکس کا شکار ہونےوالے افراد میں بخار، سردی لگنا، تھکن اور جسم دردر کی شکایات نمایاں ہوتی ہیں۔وائرس سے زیادہ متاثر ہونےوالے افراد  کو شدید خارش اور جسم کے مختلف حصوں پر دانے  نکلنے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

منکی پاکس وائرس کے علاج کے لیے فی الحال دو ویکسین  استعمال کی جا رہی ہیں۔ جو سمال پاکس یا چیچک کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں