معاشی سلامتی کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے، وزیر دفاع

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا۔ معاشی سلامتی کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے ملکی سلامتی اہم ہے جبکہ منصوبے کے تحت ملکی معیشت تباہ کی گئی لیکن ہم اقتدار میں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی اسمبلی میں آنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن گزشتہ 4 سال سے ملک میں کیا ترقی ہوئی؟ عمران خان ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سال پی ٹی آئی والوں نے ہر معاملے پر پیسہ کھایا اور پیسپ پراجیکٹ ہماری گزشتہ حکومت نے شروع کیا، سیورج لائن ڈالنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے اس لیے پہلے اکھاڑی گئی سڑک کی بحالی کی بعد دوسری پر کام شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ٹریفک کا مستقل حل تلاش کریں گے، برسات کے بعد کھدائی کا کام شروع کیا جائے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی تعمیر سے شہریوں کو دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا لیکن ہم یہ زنجیریں توڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت گوادر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی، وزیر اعظم

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے پشاور میں پناہ لے رکھی ہے اور عمران خان نے نوجوان نسل کی جو تربیت کی اس پر افسوس ہے۔ معاشی سلامتی کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مفت بر ہیں اور ان کے ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیب میں ہوتے ہیں، جلد بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بچہ بچہ ملکی دفاع کے لیے پر عزم ہے۔

متعلقہ خبریں