کراچی : ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ پر چار روز بعد قابو پا لیا گیا


کراچی میں جیل چورنگی کےقریب ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ پر چار روز بعد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کادعویٰ ہےکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔بیسمنٹ اور گراونڈفلور پر کولنگ کا عمل بھی مکمل ہے۔میزنائن فلورپر  کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کراچی میں بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے جیل چورنگی کےقریب ڈپارٹمنل اسٹورکی بیسمنٹ میں لگنےوالی آگ  پر چوتھے روز قابو پا لیا گیا۔فائربریگیڈحکام کادعویٰ ہےکہ اسٹور کے بیسمنٹ اور گراونڈ فلور پر کولنگ کا عمل مکمل  ہےتاہم میز نائن فلور پر  کولنگ کا کام جاری ہے۔

بیسمنٹ میں کوکنگ آئل،ڈائپرز،پرفیوم، کاسمیٹیکس اور موجود دیگر اشئمیاء نے آگ کی شدت میں اضافہ کیا۔بےقابوشعلوں نےبیسمنٹ سے گراؤنڈ فلور اور پھر میزنائن کارخ کیا۔

فائر فائٹر آفیسر نے بتایا کہ میزنائن فلورکاکچھ حصہ چاروں طرف سے بند تھا۔ مشینری کی مدد سے دیواریں اورچبوتراتوڑکر پانی کی رسائی ممکن بنائی گئی۔پانی کی کمی محسوس نہیں ہوئی،واٹر بورڈ نے بلا تعطل پانی فراہم کیا۔

واٹربورڈ حکام کےمطابق تقریباً پندرہ لاکھ گیلن پانی آگ بجھانےمیں استعمال کیا گیا۔ میزنائن فلور پر آٹھ فائرٹینڈراور ایک اسنارکل آگ بجھانےکےعمل میں حصہ لیا۔

ایس بی سی اے کی تکنیکی ٹیم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد میٹریل ٹیسٹنگ کرے گی۔حکام کے مطابق جانچ کے تین دن بعد موصول ہونے والی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گاکہ عمارت رہنے کے قابل ہے یا نہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسماء بتول کےمطابق آگ قابو میں آئی تو متاثرہ بلڈنگ کی پارکنگ ون اور ٹو سے گاڑیاں اترنے کا کام شروع کیا گیا۔ چھ گاڑیاں اور بائیس کے قریب موٹرسائیکلیں نکال لی گئیں۔ رینجرز کی نگرانی میں تصدیق کے بعد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں