عازمین حج کا پہلا قافلہ انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچ گیا


عازمین حج کا پہلا قافلہ انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق انڈونیشیا سے ایک ہزا ر506 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جنہیں پھول، کھجوریں اور آب زم زم کی بوتلیں پیش کی گئیں۔

سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران 10 لاکھ عازمین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وبا سے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، کوالٹی سروس فراہم کی جائے اور ان کو باحفاظت اپنے ملک واپس بھیجا جائے۔

حج 2022: پروازوں کا شیڈول جاری ، پہلی حج پرواز 6 جون کو روانہ ہو گی

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سعودی حکام نے حج کے دوران سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔

پاکستان سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 6 جون سے روانہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں