سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے، سابق وزیراعظم  پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وفاقی  وزیر لیاقت جتوئی کے خلاف بھی اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ریفرنس دائر کیا جائے گا جبکہ اسی الزام میں سابق سیکرٹری پانی وبجلی اسماعیل قریشی اور ایئرمارشل (ر) شاہد حامد کےخلاف بھی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے میٹروبس ملتان منصوبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں ایمپلائز اولڈ ایج  بینیفٹ انٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)  انتظامیہ، بینک آف پنجاب اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)  کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔


متعلقہ خبریں