حتمی انتخابی فہرستیں شائع کر دی گئیں


اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) نے حتمی انتخابی فہرستیں شائع کر دی ہیں جن کے مطابق ملک  بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار چار سو سات  ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز کی کُل تعداد پانچ کروڑ 92 لاکھ 24  ہزار دو سو 62 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چار کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار ایک سو 45 ہے۔

انتخابی فہرستوں کے مطابق بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ  99  ہزار 494 ہے جبکہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ  72 ہزار 868 ہے جو باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے، فاٹا میں ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154 اور اسلام آباد میں سات لاکھ 65 ہزار 348 ہے۔

 

 

خیبرپختونخوا ( کے پی ) میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ  16 ہزار 299 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ہے۔


متعلقہ خبریں