کراچی کی دعا زہرہ اور شوہر بہاولنگر سے بازیاب


 پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی دعا زہرہ کو اندرون پنجاب سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔

دعا زہرہ کو  ایک ماہ اور 21 روز بعد بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی اور اس کے شوہر کو سی آئی اے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں کو قانونی تقاضے پورے  کرنےکے بعد سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ  سندھ پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے وزارت داخلہ سے مدد مانگی تھی۔

دعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ رواں سال 16 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا تاہم بعد ازاں دعا زہرہ نے پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کا اعتراف کیا تھا۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی بیٹی ابھی 14 برس کی ہے لہذا قانون کے مطابق اس کی شادی نہیں ہو سکتی، اسے بازیاب کروا کر ہمارے حوالے کیا جائے۔


متعلقہ خبریں