پی ٹی آئی کی عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو فوری ردعمل ظاہر کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو ہدایت کی ہے کہ فوری ردعمل ظاہر کریں۔

پی ٹی آئی کا فوری لانگ مارچ نہ کرنیکا اہم فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ راناثنااللہ سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، رانا ثنااللہ کی دھمکیاں اور غیر سیاسی گفتگو پوری قوم نے سن لی ہے، اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو اس کا شدید ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو فوری ردعمل ظاہر کرنے کی ہدایت کردی ہے، ملک میں ایک تشویش کی لہر ہے، عمران خان کی گرفتاری پر خاموش رہیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، 60روپے فی لیٹر ڈیزل و پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پہلی جولائی سے 45 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بھی نوید سنا دی ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجربہ کار حکومت کے مختصر دورانیے میں گھی 200 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 10 جون کو کیا نئے اقدامات اٹھاتے ہیں، ا س پر بجٹ کے بعد ردعمل دیں گے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا، وزیراعظم

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں پانی کا شدید بحران ہے، شوکت ترین نے بتایا تھا یہ منصوبہ بندی معاشی استحکام میں رکاوٹ بنے گی، ہم نے آئی ایم ایف کے دباو کے باوجود بجلی و گیس کی قیمتیں کم کیں  جب کہ اس حکومت کے معاشی ماہرین کے پاس کوئی حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ آج خاموش دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے عمران خان کو گرفتار کرنے کی سازش کی جارہی ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، امپورٹڈ حکو مت کا خاتمہ ہوگا، یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا، شیخ رشید

پی ٹی ائی رہنما مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی ایک کال پر ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے، پاکستانی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا، 60 روپے ڈیزل و پیٹرل کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، آٹے اور گھی کی قیمتیں بھی ریکارڈ بڑھ گئی ہیں، کرپٹ حکمران ہم پر مسلط کیے گئے ہیں حالانکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت سنبھل چکی تھی۔


متعلقہ خبریں