سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور بنوں میں آپریشن: 7 دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی: خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل اور بنوں جانی خیل میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جانی خیل بنوں میں آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد دو ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری شہید کر دیے

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے کثیر تعداد میں گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بھارتی بربریت، مئی میں 32 کشمیریوں کو شہید کر دیا

واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں