حکومت 31 دسمبر سے قبل نئی مردم شماری کے نتائج جاری کرے، الیکشن کمیشن

By Election

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ نافذ العمل ووٹر لسٹ کے مطابق ملک میں 12 کروڑ 11 لاکھ ووٹر موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹ کی تصدیق ایس ایم ایس کے ذریعے مفت کردی ، 1 کروڑ 34 لاکھ افراد نے مفت سروس کے ذریعے اپنے ووٹ کی معلومات لیں۔گھر گھر تصدیق کے دوران 9 کروڑ 84 لاکھ ووٹرز کی تصدیق ہوئی، تصدیق کے دوران 40 لاکھ افراد کی فوتگی کی تصدیق ہوئی ۔1 کروڑ 59 لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہ ہوسکی۔

الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ، آزادانہ اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ، آرٹیکل 219 کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تیاری کی جاتی ہے، صوبائی ، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کا کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاک فوج کو دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید  کہا کہ حکومت 31 دسمبر سے قبل نئی مردم شماری کے نتائج جاری کرے ، 31 دسمبر کے بعد نتائج جاری ہوئے تو حلقہ بندیاں 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر ہونگی۔سپریم کورٹ کا حکم تھا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائیں، کے پی کے میں پر امن انداز میں الیکشن ہوا ،بلوچستان میں بھی بلدیاتی الیکشن کرا چکے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں