گلی گلی سے نکلنے والا انقلاب آج ضمانتیں کرا رہا،مریم نواز

نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کیوں نہیں لی؟ مریم نواز نے وضاحت کردی


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلی گلی سے نکلنے والا انقلاب آج ضمانتیں کرا رہا ہے، ایک بچہ جس کی عمر 70 سال سے اوپر ہے وہ انقلاب لانے نکلا ہے، گھر سے نکلا بچہ ابھی تک گھر نہیں پہنچا۔

لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق دور میں ہر شعبے میں تباہی پھیلائی گئی، یہ لوگ صرف اپنی نااہلی کی وجہ سے حکومت سے نکالے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ نااہل شخص نے اقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں جلاو گھیراو کیا، یہ ملک سے کیسی محبت ہے،آپ کی محبت پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔ سپرپاور ملک کو دھمکیاں دینے والا آج کل راہداری ضمانت پر گھوم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست کی نہیں ریاست کی فکر ہے، بنی گالہ کرپشن کا ہیڈکوارٹر بناہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کے پاسبان ہیں، سوشل میڈیا ٹیمیں بہتر کام کررہی ہیں جنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں،سوشل میڈیا کی افادیت آج بڑھ رہی ہے، ہم سب نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزررہاہے، ملکی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے دن رات محنت کی، انہیں اقتدار ملا تو اس وقت 20-20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں تھی انہوں نے دن رات محنت کی۔

ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ،مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ کہاگیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی؟اس وجہ سے حکومت لی کہ ملک کو موجودہ صورتحال میں آگے لے کرجانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا آج کے بعد نعرہ ہے کیا ہے اور کر کے دکھائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نےسی پیک پراجیکٹ پتا نہیں کس کے کہنے پر بند کیا تھا، ہم اس کوفعال کر رہے ہیں۔ شہباز شریف آٹے کو 80 روپے سے دوبارہ 40 روپے لیکر آئے ہیں، چینی کی قیمت کو بھی نیچے لیکر آ رہے ہیں، یہ صرف چھ ہفتے کی کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف پرغیرملکی دوروں کا الزام لگایا جارہا ہے، عمران خان کو کسی نے غیر ملکی دوروں پر بلایا ہی نہیں تو کیسے جاتے، ماسیوں کی طرح اس نے تمام ملکوں کے درمیان لڑائیاں کرائیں، یہ تھی اس کی خارجہ پالیسی؟

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خاننے عرب ممالک کوبھی اپنا دشمن بنا لیا تھا، شہبازشریف ترکی کھانا کھانے نہیں گئے تھے، وہ صبح پانج بجے اٹھ کر رات دس بجے تک کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج گلف ممالک پاکستان کی سپورٹ کے لیے پیکج لارہے ہیں، دنیا کواب پتا ہے اب پیسہ لوٹا نہیں جائے گا، یہ چھ ہفتوں کی کارکردگی ہے تو پاکستان چھ ماہ میں کہاں ہو گا۔

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ کرش لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، ہم نے 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر دیا تھا، کوئی تو وجہ ہے یہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سابق حکومت نے وقت پرایل این جی، گیس نہیں منگوائی، یہ اپنی سیاسی دشمنی میں بارودی سرنگیں بچھا کر چلے گئے، ہائیڈروسے چلنے والے پلانٹس بند پڑے تھے۔ سرکلر ڈیٹ 2400 ارب تک پہنچ گیا ہے، آئی پی پی پیزکوپیمنٹ نہیں ہوئی، پلانٹس بند پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہخرم دستگیردن رات محنت کررہے ہیں، وہ چپ کر کے بیٹھنے کے بجائے عوام کولوڈشیڈنگ بارے بتائیں کیوں ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں