غلامی امپورٹڈ حکومت نے قبول کی، سزا عوام بھگت رہے ہیں، پیٹرول کی بوسٹر ڈوز باقی ہے: سینیٹر شہزاد وسیم

غلامی امپورٹڈ حکومت نے قبول کی، سزا عوام بھگت رہے ہیں، پیٹرول کی بوسٹر ڈوز باقی ہے: سینیٹر شہزاد وسیم

اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ جاری ہے اور ساتھ ہی اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگانے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت منعقدہ سینیٹ کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی پیٹرول کی بوسٹر ڈوز باقی ہے۔

بجلی بچانے کیلئے ڈھائی دن کی چھٹیاں، خواجہ آصف کا فارمولا

انہوں نے کہا کہ حکومت عمران فوبیا میں مبتلا ہے، عمران خان کو گرفتار کر نے کی بات کی جا رہی ہے، اگر گرفتار کرنا ہے تو کرپٹ لوگوں کو گرفتار کریں۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ غلامی امپورٹڈ حکومت نے قبول کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

اوگرا نے گیس45 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر جب کہ ڈاکٹر شہزاد وسیم نقطہ اعتراض پر بات کر رہے تھے تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان کا مائیک بند کر دیا۔


متعلقہ خبریں