جاپانی وفد سے ملاقات: وزیراعظم کا ہائبرڈ، الیکٹرک وہیکلز جلد متعارف کرانے کی اہمیت پر زور


وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپانی موٹر کمپنی کے سی ای او سے ملاقات میں ہائبرڈ اور الیکٹرک وہیکلز جلد متعارف کرانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ملاقات میں جاپان کے سفیر مٹسوہیر وواڈا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم نے لوکلائزیشن، نئی مصنوعات کی حوصلہ افزائی پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائے۔

اس موقع پر انہوں نےپاکستان میں چاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں