لاہور: ڈیبٹ کارڈز کو ہیک کر کے اکائونٹ سے پیسے نکلوانے والا گروہ سرگرم


لاہور میں اے ٹی ایم مشین کے ذریعے ڈیبٹ کارڈز کو ہیک کر کے اکائونٹ سے پیسے نکلوانے والا گروہ سرگرم ہے۔ ایف آئی اے اور پولیس حکام کی جانب سے تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایک ماہ کے دوران شہر بھر کی مختلف اے ٹی ایم مشینز کے ذریعے اس گروہ خواتین سمیت دس سے زائد شہریوں کے کارڈز کو ہیک کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیے ہیں۔

شام نگر کے رہائشی کے مطابق اس نے سول لائنز کے علاقے میں واقع نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین میں اپنا ڈیبٹ کارڈ پیسے نکلوانے کے لیے ڈالا لیکن مشین نے پاسورڈ لگانے کے بعد کارڈ کو کیپچر کرلیا کافی کوشش کے بعد جب کارڈ باہر نہیں نکلا تو مشین کے باہر کھڑے چند افراد نے متاثرہ شخص سے کو کہا کہ اسکا کارڈ مشین نے کیپچر کرلیا ہے لہذا وہ انہیں ٹرانزیکشن کرنے کا موقع دے اسی اثنا میں وہ بنک کو آن لائن شکایت کرتے ہوئے چلا جاتا ہے لیکن چند گھنٹوں بعد اس کے اکائونٹ سے ساڑے تین لاکھ روپے مختلف تین ٹرانزیکشنز کے ذریعے آن لائن نکال لیےجاتے ہیں۔ وہ اگلے روز بنک میں اپنا کارڈ لینے کےلیے رابطہ کرتا ہے تو اسے بنک مینجر سے پتہ چلتا ہے کہ اسکا کارڈ کو مشین میں ملا ہی ہے۔

اسی طرح علامہ اقبال ٹائون کےعلاقے مون مارکیٹ میں ایسا ہی واقع ایک سیل گرل کے ساتھ پیش آیا جس میں اسکے کے اکائونٹ سے تیس ہزار روپے نکال لیے گئے۔

(ع) کے مطابق اس نے نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سیلری نکالنے کی کوشش کی جب اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈال کر پاسورڈ لگایا تو اکائونٹ میں بیلنس شو ہونے پر رقم نکالنے کی کمانڈ دی رقم تو نہیں نکلی لیکن مشین نے کارڈ کیپچر کرلیا جس پر کافی دیر انتظار کے بعد لڑکی وہاں سے چلی گئی اور ہیلپ لائن پر شکایت درج کرادی جس پر لڑکی نمائندے کی جانب سے یہ کہا گیا کہ آپ صبح برانچ میں رابطہ کرکے اپنا کارڈ اصل شناختی کارڈ دیکھا کر حاصل کرلیں۔

جب متاثرہ لڑکی اگلے روز بنک کی برانچ میں پہنچی تو وہاں اسے بتایا گیا کہ گزشتہ روز مشین میں اپکے نام کا کوئی ڈیبٹ کارڈ کیچپر ہوا ہی نہیں اور اسی دوران اسکے اکائونٹ سے تیس ہزار روپے نکلنے کا میسج آگیا۔

خبر دار!!!اے ٹی ایم ہیکرزکے نشانے پر

اے ٹی ایم مشین کے ذریعے ڈیبٹ کارڈ کو ہیک کرکے پیسے نکالنے کا تیسرا واقعہ ایڈوکیٹ راجہ شعیب کے ساتھ پیش آیا جس میں ایک شخص کے اکائونٹ سے ہزاروں روپے نکال لیے گئے اور اسکا کارڈ بھی نہیں ملا۔

متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں کارڈ چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش بھی کی جاری ہے۔

آن لائن فراڈ کرنے پر متاثرہ شہریوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور ونگ میں بھی درخواستیں جمع کرادی گئیں ہیں جس پر حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اےحکام کے مطابق ایسے کیسز کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام کیسز کی تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائےگی۔


متعلقہ خبریں