لوڈ شیڈنگ پر معذرت، کل سے دورانیہ کم ہو گا،شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کل سے لوڈ شیڈنگ صرف ساڑھے تین گھنٹے کی ہو گی۔

گلی گلی سے نکلنے والا انقلاب آج ضمانتیں کرا رہا،مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر خرم دستگیر اور مصدق ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پالیں گے، لوڈشیڈنگ کو کم کرکے کل سے ساڑھے 3 گھنٹے پر لے آئیں گے، 16 جون سے لوڈ شیڈنگ 3 گھنٹے سے بھی کم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 4 ہزار میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، 30 جون سے لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے بھی کم کر دی جائے گی۔

‏وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24 گھنٹے میں طلب کر لیا

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا،سابق حکومت نے کوئی نیا پلانٹ نہیں لگایا،سابقہ حکومت نے ایل این جی کیلئے کوئی نیا سودا نہیں کیا، ہم نے بہانہ نہیں کرنا، عوام کی مشکلات میں کمی لانی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں موجود ذرائع سے 18 ہزار میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے لیکن بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکی ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپے ٹیکس نہیں لے رہی ہے۔

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ملک پر خود کش حملہ کر کے جا چکے ہیں، یہ مسائل حل کرتے تو خود کش حملے کی ضرورت نہیں تھی،عمران خان کے دور میں اضافی بجلی بنانے کا کوئی کارخانہ نہیں لگ سکا، ہمیں جو کچھ ملا چیلنج سمجھ کر قبول کرلیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں