چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کابینہ میں شامل ہو، ناصر حسین: کسی اور طرف سے رکاوٹ ہے، کنور نوید


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کابینہ میں شامل ہو۔

سخت معاشی فیصلے بہتری کیلئے ہیں، محمد زبیر: آرام سے بیٹھنا عمران خان کا مزاج نہیں، شبلی فراز

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس وقت ہم صرف اور صرف قانون سازی پر مشاورت کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کی توجہ بھی زیادہ تر قانون سازی پر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح لوکل گورنمنٹ کے قانون کی تشکیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سندھ حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ ہے، ہمارا فیصلہ تھا کہ سب سے پہلے بلدیاتی قانون پرعمل ہو جائے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے کا معاملہ رکا ہوا ہے، حکومت کی طرف سے نہیں کسی اور طرف سے رکاوٹ ہے۔


متعلقہ خبریں