ایلون مسک کی ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی


ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی دے دی۔

دنیا کے امیر ترین شخص نے ٹوئٹر خرید لیا اور اب وہ اسے اپنے مطابق چلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ٹیسلا اور اسپیس ایک کے بانی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں ٹوئٹر کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا تو وہ ٹوئٹر خریدنے کی 44 ارب ڈالر کی ڈیل کینسل کر دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خط میں جعلی اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ معاہدے کو ختم کرنے کے تمام حقوق محفوظ ہیں کیونکہ کمپنی انہیں معلومات فراہم نہ کرکے اپنی ذمہ داریوں کی  خلاف ورزی کررہی ہے۔

تاہم ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ معلومات کو شیئر کرنے میں تعاون کر رہے ہیں اور آگے بھی کریں گے تاکہ کمپنی معاہدے کی شرائط کے مطابق فروخت کی جاسکے۔

ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر پر 20 فیصد جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جب کہ ان کا شک ہے نقلی اکاؤنٹس کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے مئی کے وسط سے ڈیل کو عارضی طور پر التوا میں رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے ٹوئٹر کے حصص کی قیمت 5.6 فیصد کم ہو کر37.92 ڈالر ہوگئی جبکہ ایلون مسک نے فی حصص قیمت 54.20 ڈالر فی حصص کی پیشکش ہے، جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ سرمایہ کار اس ڈیل کی متفقہ قیمت پر ہونے کی توقع نہیں کررہے۔


متعلقہ خبریں