جب تک نیب ہے حکومت نہیں چل سکتی،الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوجائیں گے، شاہد خاقان عباسی

خط وزرا اور چیف جسٹس کو دکھایا جا سکتا ہے تو پارلیمنٹ کو کیوں نہیں؟ شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور ن لیگ رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ریٹائرڈ افسران ہیں تو پہلے کہاں تھے؟ ریٹائرڈ افسران اگر الیکشن چاہتے ہیں تو ضرور ہوں گے، ملک میں الیکشن ہونا چاہیے، ہم بھی کہتے تھے، اکتوبر 2023 میں الیکشن ہوجائیں گے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ نہ کرنے سے ملک کا ہزاروں ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور ہوتا رہے گا، نیب ہے کیا اور اس نے ملک میں کیا کیا؟ یہ ہمیں ٹھنڈے دل سے سوچنا ہوگا۔

ملک میں نیب کو استعمال کرکے سیاست پراثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، نیب نے کتنوں کو جیل میں ڈالا اورکتنوں پر جرم ثابت ہوا، ملک میں احتساب کے ادارے موجود ہیں، چیئرمین نیب 8 ماہ اجرت پر کام کر کے گھر چلے گئے ہیں، چیئرمین نیب کو سیاست کو توڑنے مڑورنے پر جواب دینا ہوگا،بتائیں کہ ان چار سال میں کتنے الزمات درست ثابت ہوئے؟ جب تک نیب کا ادارہ موجود ہے حکومت نہیں چل سکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سے ساڑھے تین گھنٹے سے کم لوڈشیڈنگ ہوگی، جبکہ 30 جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی۔

متعلقہ خبریں