پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا، مفتاح اسماعیل


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پری بجٹ بزنس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یا منصوبہ نہیں ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں کہا کہ ‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔


متعلقہ خبریں