آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت دائر


لاہور: پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امتیاز حیدر نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جس میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہورکو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے بدنیتی کی بنیاد پر ٹھیکہ لاہور کاسا ڈویلپرز کو دیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایت پر معاہدہ کیا، درخواست کے مطابق انہوں نے کسی کمپنی سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا، انہوں نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں 16 جون 2015 کو شمولیت اختیارکی جبکہ معاہدہ آٹھ جون 2015 کو کیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب کو کاسا ڈویلپرز میں شیئر ہولڈرز کے تناسب میں مبینہ تبدیلی سے آگاہ کیا لیکن اس کے باوجود بھی معاہدے کو منظور کرنے کا الزام عائد کیا گیا، ملزم کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا اس لیے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

نیب کا کہنا ہے کہ امیتاز حیدر پر الزام ہے کہ انہوں نے معاہدے میں ملی بھگت سے میسرز اسپارکو کو بسم اللہ انجنیئرنگ سے تبدیل کیا.


متعلقہ خبریں