جلد شادی کروں گی، شوہر کے ساتھ حج پر جانا خواب ہے، صبا قمر


پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں اور شوہر کے ساتھ حج پر جانا ان کا خواب ہے۔

یوٹیوب چینل گلوس ای ٹی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں ایک شخص کو پا کر خوش ہوں۔ وہ بیرون ملک رہتے ہیں اور الحمدللہ مسلمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ مجھے ایسے رشتوں سے ڈر لگتا تھا لیکن اب میں ’اُن‘ کی وجہ سے نہیں ڈرتی۔ ابھی شادی طے نہیں ہوئی لیکن ہم جلد ہی شادی کر لیں گے اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کرنا میرا خواب ہے۔

صبا قمر کو مداح نے شادی کی پیشکش کر دی

ایکٹنگ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی کیونکہ میرے لیے بیک وقت کیریئر اور اپنی شادی شدہ زندگی دونوں کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں اتنی ایماندار اور وفادار انسان ہوں کہ اگر مجھے اپنے شریکِ حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی۔

صبا قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بڑھاپے سے نہیں ڈرتی۔ سوشل میڈیا سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ انسٹاگرام خود استعمال کرتی ہیں اور جو من میں آتا ہے وہ پوسٹ کر دیتی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں