اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں۔

بین المذاہب رہنماوں کی دنیا کے مسلمانوں سے بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنیکی اپیل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کی نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، او آئی سی بھارتی حکومت کی اسلام مخالف سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔

سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی ناقابل برداشت حرکت پر حکمرانوں کا نرم مؤقف 22 کروڑ مسلمانوں کی توہین ہے،
محض پارلیمنٹ میں قرارداد پاس کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان: پاکستان سمیت اسلامی دنیا میں شدید ردعمل

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کل بھارتی سفارت خانے تک مارچ کرے گی، اسلامی دنیا کے حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں۔


متعلقہ خبریں