پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر کی جانب سے مستردالیکشن ترمیمی بل منظورکیا جائے گا

parliment

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔  اجلاس کا  ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

ایجنڈا  کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے۔

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی بجائے واپس بھیج دیا تھا۔ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی۔

نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔نیب ترمیمی بل کی بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ منظوری دے چکے ہیں۔صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل بھی دستخط کرنے کی بجائے واپس بھیج دیا تھا۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام کا بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بل اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

والدین کے تحفظ کا بل منظوری کیلئے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔والدین کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا، سینیٹ سے 90 روز میں منظور نہ ہو سکا۔پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بحث کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں