جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈرز کی تربیت بے حد اہم ہے، آرمی چیف

فائل: فوٹو


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ کا کہنا ہے جدید جنگی دور میں جونیئرلیڈرزکی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ان جونیئرلیڈرز نے اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا جہاں جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور نان کمیشنڈ آفیسرز کو پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے، اکیڈمی میں دیگر ممالک کے کیڈٹس بھی تربیت کے لیے آتے ہیں۔

آرمی چیف نے فیکلٹی کا بھی دورہ کیا اور فاٹا اور مالاکنڈ کے کے نوجوان افسروں کو بطور انسٹرکٹر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر اکیڈمی کو جونیئر ملٹری لیڈرشپ کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں