اسلام آباد: بارہ کہو کا انگوری روڈ کرنل سہیل عابد شہید سے منسوب

وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بارہ کہو میں انگوری روڈ کو کرنل سہیل عابد شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

شہباز شریف بارہ کہو کے قریب بوہری انگوری میں شہید کرنل سہیل عابد کے گھر پہنچے اور اُن کے اہلخانہ سے ملاقات کی، شہباز شریف نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے پر شہید کرنل سہیل عابد کی جرأت و بہادری کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے، اُن کا خون اس دھرتی پر قرض ہے، پوری قوم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہید کرنل سہیل عابد جیسے بہادر سپوتوں کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شہید نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا ہے، پوری قوم شہید کرنل کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ جس مقصد کیلئے کرنل سہیل عابد نے قربانی دی، وہ پوری قوم کا مشن ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔


متعلقہ خبریں