برٹنی اسپیئرز نے ایرانی دوست سے شادی کر لی


امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے  دوست سیم اصغری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

40 سالہ گلوکارہ کی شادی میں صرف قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا،لاس انجلس شادی کے دوران برٹنی اسپیئرزکے سابقہ شوہر جیسن الیگزینڈر بھی آگئے اور شور شرابا کرنے لگے، جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

امریکی گلوکارہ نے منگنی کا اعلان  ستمبر 2021 میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کر کے کیا جس میں وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھاتی نظر آئیں۔

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرزکے شوہر سیم اصغرکا تعلق ایران سے ہے اور وہ 12 سال کی عمر سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان دنوں بطور ماڈل، فٹنس ٹرینر اور اداکار کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی سپیئرز اپنے باپ کے خلاف قانونی جنگ جیت گئیں

برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی  2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

برٹنی اسپیئر ز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچےہیں۔ اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

یاد رہے 8 ماہ قبل ہی برٹنی سپیئرز اپنے باپ کے خلاف قانونی جنگ جیتی ہیں، جس میں امریکا کی عدالت نے ان کی درخواست پر والد جیمز اسپیئرز کو 13 برس سے گلوکارہ کی زندگی اور رقم پر حاصل ‘سرپرستی’ کو معطل کردیا تھا۔

برٹنی اسپیئرز کے والد کو امریکی عدالت نے 2008 میں گلوکارہ کا سرپرست مقرر کیا تھا جیمز اسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی کے قانونی سرپرست تھے.


متعلقہ خبریں