یوکرین کیلئے لڑنے پر3 غیر ملکی شہریوں کو سزائے موت


ماسکو: یوکرین کے لیے جنگ لڑنے پر 3 غیر ملکی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی حمایت یافتہ عدالت نے 2 برطانوی شہریوں اور ایک مراکشی شہری کو یوکرین کے لیے جنگ لڑنے پر سزائے موت سنا دی۔

مشرقی یوکرین میں روس کی حمایت یافتہ اور خودساختہ ڈونیسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) کی عدالت نے دو برطانوی اور ایک مراکشی شہری کو یوکرین کے لیے لڑنے کی پاداش میں موت کی سزا سنائی ہے تاہم ان افراد کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

عدالت نے برطانوی شہریوں ایڈن ایسلن، شان پِنر اور مراکشی شہری براہم سادؤن کو اقتدار پر قبضہ کرنے اور ڈونیسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) کے کے آئینی احکامات کی خلاف ورزی کا مجرم ٹھہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: یقین کریں: برطانوی شہزادہ ولیم سڑکوں پر میگزین بیچنے لگے

مذکورہ تینوں افراد پر الزام تھا کہ انہیں یوکرین کی جانب سے روسی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہوئے پکڑا گیا تھا جو 24 فروری کو یوکرین میں داخل ہوئے تھے۔

دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے دو شہریوں کو سزا سنائے جانے پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

اس سے قبل برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کی گرفتاری کو جنگی قیدیوں کا استحصال قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جنگی استثنٰی رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں