سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 15 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی۔

بجٹ اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی کابینہ نے پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے لیے 71.59 ارب روپے درکار ہوں گے اور تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کے لیے 95.45 ارب روپے درکار ہوں گے۔

تنخواہوں میں 110 فیصد اضافے سے 47.72 ملین درکار ہوں گے جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اضافے کی سفارش کی۔

وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ کی تفصیلات زیر بحث رہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج شام کو بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں