مریم نواز نے شہیدوں اور غازیوں کی توہین کی، فواد چودھری


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے شہیدوں اور غازیوں کی توہین کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لوگوں کے گھروں گھس کر خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی گئی اور آج دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور شریف فیملی بزنس پارٹنر ہیں جبکہ مودی اور شریف فیملی کی ذہنیت ہی فاشسٹ ہے۔ مریم نواز نے شہیدوں اور غازیوں کی توہین کی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے پاس کوئی اعزاز ہی نہیں جو واپس کریں اور جس طرح سابق فوجیوں کی بے عزتی کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔ مریم نواز اپنی زبان پر قابو رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بچوں اور عورتوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے، ملک کا برا حال ہے لیکن پنجاب کا ایک وزیر بلٹ پروف گاڑی مانگ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں