عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما فوزیہ قصوری کا استعفیٰ منظور کر لیا


لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر رکن فوزیہ قصوری کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

فوزیہ قصوری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوایا تھا جسے کپتان نے منطور کرتے ہوئے فوزیہ قصوری کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوزیہ قصوری نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک خط بھی ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے اس فیصلے کی وجوہ بتائی ہیں۔


خط کے متن کے مطابق فوزیہ قصوری نے کہا تھا کہ 2013 سے یہ بات محسوس کرلی تھی کہ تبدیلی کی خواہاں پارٹی اب عوام کی نمائندہ نہیں رہی، جن کے خلاف ہم لڑتے تھے انہی کے ہاتھوں میں پارٹی سونپ دی گئی اس لیے اب میں پارٹی کا مزید دفاع کرنے کے قابل نہیں۔

فوزیہ قصوری نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ امید ہے عمران وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے۔


متعلقہ خبریں