سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا

solar penal

اسلام آباد: نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئے سال کے بجٹ میں سولر پینل کی درآمد پر ٹیکس زیرو اور سولر پینل کی ڈسٹری بیوشن پر بھی ٹیکس زیرو کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سولر پینل کی درآمد کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز ہے اور 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل کی خریداری کے لیے قرضے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا دی گئی

وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی صنعتوں کی مشینری، آلات، سازوسامان پر  کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں