عامر لیاقت حسین حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک


کراچی: ممتاز ٹی وی اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

ہم نیوز کے مطابق مرحوم عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پولیس نے پہلے پوسٹ مارٹم کے بغیرعامر لیاقت حسین کی میت ان کے صاحبزادے کے حوالے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا لیکن اس کے بعد عدالتی احکامات پر جسد خاکی ورثا کے حوالے کیا گیا۔

مرحوم عامر لیاقت حسین کے ورثا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے ہیں۔

عمران خان کا ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس

ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت حسین گزشتہ روزاپنے کمرے میں بیہوش پائے گئے تھے جس کے بعد ملازمین کی اطلاع پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں