وزیراعظم نے وفاقی بجٹ کو ملک کو درپیش معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ قرار دیدیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کو ملک کو درپیش سنگین معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل فیصلے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کیے ہیں۔

بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا دی گئی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بجٹ کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ برے معاشی حالات میں بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین، کابینہ ارکان کی تجاویز و آرا کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں، کاروباری برادری کا بھی شکریہ جنہوں نے قیمتی تجاویز سے رہنمائی کی۔

ہوشیار: موبائل فونز کی قیمتیں بڑھ جائیں گی

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں